اُردو پوائنٹ پکوان

اسکاچ ایگز


اشیاء: پارسلی اور دھنیا 5کھانے کے چمچ سکمڈملک نرم پنیر آدھا کپ چکنائی کے بغیر مسالہ دار قیمہ 450گرام نمک مرچ حسب ذائقہ جو آدھا کپ کٹے ہوئے سلاد کے پتے ٹماٹر وغیرہ سجانے کے لئے ترکیب: 1۔اوون کو 400Fپر گرم کر لیں۔پارسلی دھنیا اور پنیر کو اچھی طرح مکس کر لیں حسب ذائقہ نمک اورسیاہ مرچ ڈالیں پھر ان کو تین حصوں میں بانٹ کر3گولے بنا لیں۔ 2۔قیمے کے بھی تین حصے بنا لیں اور ہر حصے کو ہاتھ پر یا کسی ٹرے میں رکھ کر آدھ انچ موٹی روٹی کی شکل میں گول پھیلائیں ۔ 3۔پنیر اور پارسلی کے ہر گولے کو قیمے کی روٹی پر رکھیں اور روٹی کو اس طرح بند کرتے جائیں کہ چاروں طرف سے پنیر کا گولہ چھپ جائے۔ 4۔جو کے کٹے ہوئے دونوں کو پلیٹ میں ڈال لیں ہر گولے کو جوکے دونوں پر اس طرح رول کریں کہ جو گولے کو اچھی طرح چمٹ جائیں۔ 5۔گولوں کو بیکنگ شیٹ پر رکھ کر 30سے35منٹ بیک کریں جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال لیں۔سلاد کے پتوں اور ٹماٹر کے ٹکڑوں پر سجا کر پیش کریں۔ غذائیت: توانائی 352کیلوریز چکنائی 15.94گرام جاذب چکنائی 0.29 گرام کولیسٹرول 66.38ملی گرام فائبر 3.82گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ