اُردو پوائنٹ پکوان

پلین کیک


اشیاء: مکھن چار اونس دودھ یا پانی حسب ضرورت چینی چار اونس انڈے تین عدد میدہ 8اونس نمک 8/1ٹی اسپون بیکنگ پاؤڈر دو ٹی اسپون ترکیب: سات انچ کے سانچے میں گریز پروف پیپر لگائیں۔ مکھن میں چینی ملا کر اتنا پھینٹیں کہ یہ سفید ہو جائے اور ایک جان نظر آئے۔ اب انڈے ڈال کر پھینٹیں۔ پھر میدہ پاؤڈر اور نمک ڈال کر مزید پھینٹیں اور ساتھ ساتھ آمیزہ کو پتلا کرنے کے لئے دودھ بھی ملاتے جائیں۔ بہت زیادہ پتلا نہ کیا جائے۔ اس کے بعد سانچے میں بھر کر سوا یا ڈیڑھ گھنٹہ 35-Fپر اوون میں پکائیں۔ بہت لذیذ کیک بنے گا۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ