اُردو پوائنٹ پکوان

پائن ایپل پیسٹری


اشیاء: انڈے دو عدد چینی ایک تہائی کپ پائن ایپل ایسنس ایک چمچ آٹا آدھا کپ کریم ایک کپ آئسنگ شوگر ایک تہائی کپ پائن ایپل کے ٹکڑے حسب ضرورت ترکیب: انڈے اور چینی کو اچھی طرح پھینٹیں پھر تھوڑ اتھوڑا کر کے اس میں آٹا شامل کر یں اور خوب ملائیں۔ اب اس میں آدھا چمچ ایسنس ملا دیں۔ سانچوں میں ہلکا ہلکا گھی لگا کر تھوڑ اتھوڑ ا ٓٹا چھڑک دیں اور تیار کر دہ آمیزے کو ان سانچوں میں ڈال کر اوون میں رکھ دیں ۔ تیار ہونے پر نکال لیں اور ٹھنڈا کر لیں۔ٹھنڈا ہونے پر سانچوں سے نکال لیں ۔ کریم اور آئسنگ شوگر کو اچھی طرح ملائیں اور باقی کا آدھا چمچ ایسنس شامل کر دیں۔پھر پیسٹریوں کے اوپر اس کی تہہ جما دیں۔ آخر میں پائن ایپل کے ٹکڑوں کو پیسٹریوں کے اوپر سجا دیں اور مہمانوں کو پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ