اُردو پوائنٹ پکوان

پالک اور چیز مفز


اشیاء: پالک (صفائی سے کٹی ہوئی) 250گرام آٹا ایک کپ میدہ ایک کپ چوکر کپ بیکنگ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ جائفل پاؤڈر چائے کا چمچ کدو کش کی ہوئی پنیر ایک کپ دودھ ایک کپ انڈہ ایک عدد شیشم کے بیج ایک کھانے کا چمچ کالی مرچ(پسی ہوئی ) چٹکی بھر ترکیب: گنٹھل اور خراب پتے الگ کر کے پالک کو صفائی سے کاٹ لیں، کٹی ہوئی پالک کاوزن 250گرام ہو نا چاہئے۔ پھر اسے اتنی سٹیم دیں کہ رنگت تبدیل ہو جائے، پھر ٹھنڈا کر کے نچوڑ لیں تاکہ نمی نکل جائے۔ آٹا میدہ چوکور ،بیکنگ پاؤڈر، جائفل اور کالی مرچ ایک ساتھ ملا کر چھان لیں ۔ پھر ان میں پنیر ملا کر آپس میں سب چیزیں مکس کر لیں۔ انڈہ پھینٹ کر دودھ میں ملا لیں ۔ آٹے کے درمیان میں گھاٹی سی بنائیں اور اس میں انڈے کا آمیزہ سارے کا سارا انڈھیل دیں، پھر پالک شامل کر لیں ۔ اس کے بعد اس پیٹھی کو آہستگی سے مکس کر یں مگر خیال رہے کہ تمام اجزاء بس تھوڑے بہت مکس ہوں پیٹھی ڈلے دار ہو۔ زیادہ مکس مت کر یں۔ ایک مفن ٹرے کو تھوڑا ساتیل لگا کر پیٹھی کو چمچ کی مدد سے اس کے سورا خوں میں ایک جیسا بھر لیں۔ اوپر سے شیشم کے بیجوں کا چھڑ کاؤ کر کے پہلے گرم اوون میں 190سنٹی گریڈیا360فارن ھائیٹ پر تقریباََ 25سے 30منٹ تک یا اتنا بوائل کر یں کی مفن سنہری رنگت اختیار کر لیں۔ پالک ناپسند کر نیوالے بھی لذیز مفنز دیکھ کر للچا جائیں گے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ