اُردو پوائنٹ پکوان

مشروم اسنیک


ضروری اشیاء: مشروم 400گرام نمکین بسکٹ 4-5پیکٹ پیاز (چھوٹی) 1عدد (کاٹ لیں) لہسن 2جوے آٹا 2کھانے کے چمچے ہری مرچ (کاٹ لیں) 1-2عدد پنیر (کدوکش کیا ہوا) 4کھانے کے چمچے دودھ 1کپ مکھن 2کھانے کے چمچے نمک حسب ِ ضرورت ترکیب: ترکیب: مشروم کو کاٹ لیں۔ مکھن کو گرم کریں اورپیاز اور لہسن کو ایک منٹ تک فرائی کریں۔ آٹا ملا دیں اور مزید ایک منٹ تک فرائی کریں۔ مشروم، 2کھانے کے چمچے پنیر، نمک، دودھ اور ہری مرچیں ملا دیں۔ چند منٹ تک پکائیں۔ بیکنگ ٹرے کو چکنا کرلیں۔ بسکٹوں کوترتیب سے سے سجا دیں اور مشروم مکسچر پھیلا دیں۔ بقیہ پنیر اوپر سے چھڑک دیں اور اوون میں200oCپر 10-12منٹ تک بیک کریں۔تیار ہو جائے تو اوون سے نکال کر گرم گرم سرو کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ