اُردو پوائنٹ پکوان

مراکشی مچھلی فرائی


اشیاء: لہسن 2پوتھی کٹی ہوئی زیرہ 2کھانے کے چمچ سیاہ مرچ(پیپریکا) 2کھانے کے چمچ سرخ مرچ ایک عدد ٹماٹر (پیسٹ) 2کھانے کے چمچ لیموں کا رس 4کھانے کے چمچ مچھلی کے ٹکڑے 4عدد700گرام ٹماٹر 305گرام گول سلائس شملہ مرچ 2عدد بیج نکال کر ٹکڑے کئے ہوئے نمک اور سیاہ مرچ حسب ذائقہ ترکیب: 1۔لہسن زیرہ پیپریکا مرچ ٹماٹر کا پیسٹ اور لیموں کے رس کو اچھی طرح مکس کر کے مچھلی کے ٹکڑوں پر اچھی طرح پھیلا دیں اور تقریباََ 30منٹ کے لئے ٹھنڈا ہونے دیں۔ 2۔اوون کو F ْ400پر گرم کریں ۔ اوون کی ڈش میں ٹما ٹر کے ٹکڑے بچھائیں۔ 3۔پھر مچھلی کے ٹکڑوں کی تہہ لگائیں۔باقی ٹماٹر اور سبز شملہ مرچ کو مچھلی کے ٹکڑوں کے اوپر بکھیر دیں اور تقریباََ 45منٹ تک اوون میں پکائیں ۔اوون سے نکال کے پلیٹ میں رکھیں دھنیے اور پارسلی سے سجا کر پیش کریں۔ غذائیت: توانائی 203کیلوریز چکنائی 3.34گرام جاذب چکنائی 0.29گرام کولیسٹرول 80.5ملی گرام فائبر 2.48گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ