اُردو پوائنٹ پکوان

کشمش کیک


اشیاء: میدہ 8اونس دودھ حسب ضرورت نمک 8/1ٹی اسپون گائے کی چربی 3اونس کریم آف ٹار ٹار دو ٹی اسپون سوڈا بائی کار بونیٹ دو ٹی اسپون چینی چار اونس کشمش دو اونس لیموں اور سنگتر کے چھلکے کا تراشا سوا پیالی ترکیب: میدے میں نمک اور گھی ملا کر اچھی طرح پھینٹیں۔ کریم آف ٹار ٹار اور سوڈا بائی کار بونیٹ بھی ملا دیں۔ پھر دوسری سو کھی اشیاء میدے میں ملا دیں۔ اس کے بعد انڈے اچھی طرح سے پھینٹ کر ملائیں اور خوب پھینٹیں۔ اس دوران میں دودھ بھی شامل کرتے جائیں۔ حتیٰ کہ تمام اشیاء اچھی طرح سے مل جائیں یہ آمیزہ بہت سخت نہیں ہونا چاہیے۔ اور نہ ہی میلا ہو۔اب اس کو سات انچ کے چکنائے ہوئے سانچے میں بھر لیں اور 350ڈگری پر پکائیں۔ پندرہ منٹ بعد ٹمپریچر 325-Fکر دیں۔ اسے ڈیڑھ گھنٹے تک پکائیں۔ نہایت لذیذ اور عمدہ کیک تیار ہوگا۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ