اُردو پوائنٹ پکوان

کیلے اور سنگترے کی روٹی


اشیاء: مکس اناج کا سادہ آٹا پوناکپ گندم کا سادہ آٹا ایک چوتھائی کپ بیکنگ پاؤڈر 1چائے کا چمچ گرم مسالہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ ہیزل نٹ بھنے ہوئے 3کھانے کے چمچ کیلے 2عدد پکے ہوئے انڈا 1عدد سن فلاور آئل 2کھانے کے چمچ شہد 2کھانے کے چمچ سنگترے کا رس اور چھلکا 1عدد باریک کترا ہوا لیموں کے سلائس 4عدد چائے کے چمچ آئسنگ شوگر 2چائے کے چمچ ترکیب: 1۔اوون کو F ْ350 پر گرم کر لیں ۔ ڈبل روٹی کے ٹن میں بیکنگ پیپر لگائیں پیپر پر برش کی مدد سے تیل لگائیں ۔ 2۔ایک بڑے پیالے میں بیکنگ پاؤڈر مسالہ اور آٹا ڈال کر مکس کر لیں آمیزے کو چھلنی سے چھان لیں آٹے میں ہیزل نٹ ملائیں ۔ 3۔کیلے چھیل کر ہاتھوں سے مسل لیں ۔ انہیں انڈے میں ڈال کر پھینٹیں تیل، شہد اور سنگترے کے چھلکے بھی شامل کر لیں ۔اب اس پیسٹ نما آمیزے کو آٹے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں ۔ 4۔تیار شدہ آمیزے کو چمچ کی مدد سے ڈبل روٹی ٹن میں بھر یں اور40۔45منٹ تک بیک کریں ۔جب سنہر ی براؤن ہوجائے تو نکال کر ٹھنڈا کر لیں ۔ 5۔روٹی پر سنگترے کے سلائس سجائیں اور آئسنگ شوگر چھڑک کر پیش کریں ۔ غذائیت: توانائی 1741کیلوریز چکنائی 60.74گرام جاذب چکنائی 7.39گرام کولیسٹرول 192.5ملی گرام فائبر 19.72گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ