اُردو پوائنٹ پکوان

گرلڈ سبزیاں پنیر کے ساتھ


اجزاء: پنیر 200گرام مشرومز 100گرام بیبی کارن 50گرام گوبھی (کٹی ہوئی) ایک کپ مصالحہ تیار کرنے کے لئے: ٹماٹر پیوری 100ملی لیٹر خالص تیل ایک کھانے کا چمچ چینی چٹکی بھر کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ ترکیب: پنیر چھوٹی چھوٹی کیوبز کی صورت میں کاٹ لیں۔ مشرومز اور بیبی کارن کو اتنا بوائل کر یں کہ وہ نرم اور ذائقہ دار ہو جائیں ، پھر انہیں خشک کر کے الگ رکھ لیں۔ مصالحے کے تمام اجزاء کو مکس کر یں اور پنیر اور سبزیوں کو اس میں ڈال کر کم ازکم دو گھنٹے اور اگر ہو سکے تو اس سے زیادہ دیر تک پڑا رہنے دیں ۔ اس کے بعد اچار لگی پنیر اور سبزیوں کو چار سمیت ایک بیکنگ ڈش میں رکھیں اور پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 190سنٹی گریڈ یا380فارن ھائیٹ پر نصف گھنٹہ تک گرم کر یں ۔ اس کے بعد نکال کر گرم گرم پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ