اُردو پوائنٹ پکوان

گاجر پیزا


اشیاء: گاجر 90گرام ہری پیاز تین عدد نمک دو چمچ سی سیم آئل ایک چمچ خمیر دو چمچ سبز مرچ دو عدد انڈے دو عدد اجینو موتو آدھا چمچ چینی ایک چمچ میدہ چھ اونس سر خ مرچ حسب ذائقہ ترکیب: تین چمچ تیل گرم کر یں۔ اس میں گاجر اور پیاز ڈال کر بھونیں ۔ جب ہلکے گل جائیں تو اتار لیں اور اجینو موتو، نمک، چینی، باریک کٹی ہوئی سبز مرچیں اور سر خ مرچیں ڈال کر پکائیں گل جائیں تو اتار لیں اور انڈے ملا دیں۔ خمیر کو پانی میں بھگو کر رکھیں جب پھول جائے تو نکال لیں اور میدہ ملا کر گوندھ لیں اور روٹی بنا لیں۔ اسی روٹی کے اوپر گاجر والا آمیزہ ڈا لیں اور اوون میں رکھ دیں ۔ تیار ہونے پر نکال لیں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ