اُردو پوائنٹ پکوان

فروٹ کیک


اشیاء: میدہ 50گرام سوجی 50گرام گھی / مکھن 50ملی لیٹر چینی 50گرام انڈے چھ عدد بیکنگ پاؤڈر چائے والا ایک چمچہ کشمش 15گرام بادام کی گری 15گرام پستہ پانچ گرام بیکنگ کاغذ موٹا حسب ضرورت ترکیب: انڈوں کی زردی اور سفیدی کو الگ الگ برتنوں میں ڈال کر کانٹے سے اتنا پھینٹئے کہ جھاگ سی بن جائے۔ چینی کو باریک پیس کر چھان لیجئے۔ گھی یا مکھن اور چینی کو ملا کر اتنا پھینٹئے کہ دونوں یک جان ہو جائیں۔ میدے میں بیکنگ پاؤڈرملا کر چھلنی میں چھان لیجئے اور اسے چینی اور گھی یا مکھن والے مرکب میں ڈال دیجئے۔ انڈوں کی زردی بھی ڈال دیجئے اور پھینٹ کر یک جان کرنے کے بعد انڈوں کی سفیدی بھی ملا لیجئے۔ کشمش ،بادام اور پستہ بھی باریک کاٹ کر ڈال دیجئے۔ اب ایک کھلے منہ کے پتیلے میں بیکنگ والا کاغذ بچھا کر اس پر گھی /مکھن لگانے کے بعد تیار شدہ آمیزہ اس کا غذ پر ڈال دیجئے۔ پتیلے کا ڈھکنا بند کرکے چولہے پر رکھ کر ہلکی آنچ پر پکائیے اور آگ کے کچھ کوئلے پتیلے کے ڈھکنے پر بھی رکھ دیجئے۔آدھے گھنٹے بعد سلائی یا تنکا کیک میں چبھو کر دیکھئے۔ اگر کوئی چیز سلائی یا تنکے کے ساتھ نہ لگے تو سمجھ لیجئے کہ کیک تیار ہے اور اسے اتار لیجئے اگر سلائی یا تنکے کے ساتھ کچھ لگ جائے تو پانچ منٹ اور کیک کو پکائیے اور پانچ منٹ بعد اتارلیجئے۔ پتیلے کی بجائے فروٹ کیک کے آمیزے کو ایک پونڈ کے سانچے میں رکھ کر اوون ، تنور یا بھٹی میں بھی پکایا جا سکتا ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ