اُردو پوائنٹ پکوان

دہی اور خوبانی کی کوکیز


اشیاء: سادہ آٹا آدھا کپ بیکنگ پاؤڈر 1چائے کا چمچ دار چینی پاؤڈر 1چائے کا چمچ جوکا آٹا 1کپ شکر آدھا کپ خشک خوبانی آدھا کپ بغیر گٹھلی بھنے ہوئے بادام 1کھانے کا چمچ سادہ دہی تقریباََ پونا کپ سن فلارو آئل 3کھانے کے چمچ چینی چھڑ کنے کیلئے حسب ضرورت ترکیب: 1۔اوون کو F ْ375 پر گرم کر لیں ایک بیکنگ شیٹ پر آئل لگا کر تیار کر لیں ۔ 2۔آٹا بیکنگ پاؤڈر اور دارچینی کو اکٹھا کر لیں اس میں جو کا آٹا، چینی خوبانی اور بادام ڈال لیں ۔ 3۔تیل اور دہی کو ملا کر اچھی طرح پھینٹیں اور آٹے میں ڈال کر گوندھ لیں ۔ اگر آٹا زیادہ سخت ہو تو دہی کی مقدار بڑھا دیں ۔ 4۔اپنے ہاتھوں کی مدد سے آمیزے کو گوندھیں ۔آٹے کے 16برابر سائز کے گولے بنائیں اور بیکنگ شیٹ پررکھ کر کانٹے کی مدد سے تھوڑا سادبا کر پھیلائیں ۔ 5۔ہر کوکی پر شکر چھڑکیں اور15۔20منٹ تک اوون میں بیک کر لیں جب سنہری براؤن ہو جائے تو نکال کر ٹھنڈاکر لیں ۔اگر لمبے عرصے تک محفوظ کرناچائیں تو پولی تھین کی تھیلی میں بند کر کے فریج میں رکھیں ۔ غذائیت: توانائی 95کیلوریز چکنائی 2.66گرام جاذب چکنائی 0.37گرام کولیسٹرول 0.3ملی گرام فائبر 0.94گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ