اُردو پوائنٹ پکوان

کرنچی ڈراپس


اشیاء: مکھن کپ میدہ 4/3کپ انڈے دو عدد چیری (کٹی ہوئی) 60گرام بیکنگ پاؤڈر 3 /1 چائے کا چمچہ کارن فلیکس تھوڑے سے چینی 4/3کپ دودھ دو کھانے کے چمچے اخروٹ (کٹے ہوئے) 60گرام ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچہ کھجوریں (کٹی ہوئی) 60گرام سوڈابائی کار بونیٹ چائے کا چمچہ ترکیب: مکھن اور چینی کو پھینٹ لیں ونیلا ایسنس ملا دیں اور ایک ایک کر کے اس میں انڈے ملا دیں۔ میدہ ، بیکنگ پاؤڈر اور سوڈا ملا کر چھان لیں اور انڈوں والے مکسچرمیں دودھ کے ساتھ ڈال کر ملا دیں۔ اس کے بعد کٹے ہوئے اخروٹ ، چیر یز اور کھجور یں بھی ملا دیں اور میدے میں اچھی طرح مکس کر لیں۔ ایک چائے کا چمچہ میدہ لے کر کارن فلیکس پر ڈال کرمیدے والے مکسچر میں شامل کر یں اور چکنائی لگی اوون ٹرے میں مناسب فاصلے پر تھوڑا تھوڑا مکسچر رکھیں۔ گرم اوون میں 180Cپر رکھ کر 15-20منٹ تک بیک کر لیں۔ گولڈن ہو جانے پر اوون سے نکال لیں مزیدار کرنچی ڈرایس تیار ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ