اُردو پوائنٹ پکوان

کو کونٹ بسکٹ


اشیاء: میدہ ایک کپ ناریل (پسا ہوا) تین چمچ چینی(پسی ہوئی) تین چمچ نمک حسب ضرورت انڈہ ایک عدد مکھن آدھا کپ ترکیب: میدہ چینی اور نمک کو اچھی طرح ملائیں اور چھان لیں۔ اب اس میں مکھن اور پسے ہوئے ناریل کی آدھی مقدار ملا کر ٹھنڈے پانی سے گوندھ لیں۔ اب اس کے بسکٹ کی شکل کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ بیکنگ ٹرے میں ہلکا ہلکا گھی لگا کر بسکٹ کو اس میں رکھ دیں۔ انڈہ پھینٹ کر تھوڑا تھوڑا ان بسکٹوں پر لگا دیں اور باقی بچا ہوا ناریل اوپر چھڑک کر پندرہ سے بیس منٹ تک اوون میں پکائیں ۔ پکنے پر نکال لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ