اُردو پوائنٹ پکوان

کرسمس کیک


اشیاء: کشمش سرخ تقریباََ پوناکپ منقی(خشک موٹے انگور) تقریباََ پوناکپ سبزیونانی کشمش آدھاکپ چیری کے ٹکڑے ایک تہائی کپ سنگترے اور لیموں کے مکس چھلکے ایک چوتھائی کپ باریک تراشے ہوئے سیب کا جوس 1کپ بھنے ہوئے بادام چوتھائی کپ کدوکے بیج 2کھانے کے چمچ ادرک کا پیسٹ 1چائے کا چمچ لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ سکمڈملک آدھا کپ سن فلارو آئل چوتھائی کپ مکس اناج کا آٹا(خمیر شامل ہو) سواکپ گرم مسالہ پاؤڈر 2چائے کے چمچ انگور کاسرکہ 3کھانے کے چمچ خوبانی کا جام اورمختلف پھلوں کے مربہ جات سجانے کیلئے ترکیب: 1۔ایک پیالے میں سیب کا جوس ڈالیں اس میں تینوں طرح کی کشمش چیری اور چھلکے ڈال کر رات بھر کے لئے بھیگنے دیں ۔ 2۔اوون کوF ْ300 پر گرم کر لیں ایک 7مربع انچ کا کیک کا سانچہ لیں اور اس میں بیکنگ پیپر لگاکر تیل لگائیں ۔ 3۔بھیگے ہوئے میوے میں بادام کدوکے بیج ادرک اور لیموں کا رس مکس کریں پھر اس میں دودھ اورتیل ڈال کر ملائیں ۔ 4۔سارے آمیزے کو کیک ٹن میں بھر دیں اور تقریباََ ڈیڑھ گھنٹہ بیک ہونے دیں جب سنہری ہو جائے تو نکال کر ٹھنڈا کر لیں ۔ 5۔جب کمرہ کے درجہ حرارت پر آجائے تو اس پر پھلوں کے مربہ جات اور جام کی تقریباََ 1سینٹی میٹر موٹی تہہ بچھا دیں کیک کو ریفریجریٹر میں رکھیں ۔ ٹھنڈا کر کے پیش کریں ۔ غذائیت: توانائی 2702کیلوریز چکنائی 73.61گرام جاذب چکنائی 10.69گرام کولیسٹرول 2.4ملی گرام فائبر 29.46گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ