اُردو پوائنٹ پکوان

چائنیز پزا


اجزاء: انڈے 3عدد پنیر 50گرام خمیر ایک چھو ٹا چمچ میدہ 250گرام قیمہ 100گرام اجینو موتو ایک چھوٹا چمچ گھی حسب ضرورت پسی ہوئی سر خ مرچیں 1چمچ ہری مرچیں تین عدد ٹماٹو کیچپ حسب ضرورت طریقہ: پیاز چھیل کر باریک باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔قیمہ پہلے سے ابال کر رکھ لیں ۔ہری مرچوں سے بیج نکال دیں اور اور مرچوں کو چھو ٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور تھوڑے سے پانی میں خمیر ڈال کر رکھ چھوڑیں تاکہ وہ پھول جائے۔ میدہ چھان کر الگ رکھ لیں ۔اس کے بعد ایک بڑی ڈش میں میدہ ڈالیں ۔اس میں تھوڑا سا اجینوموتو اور گھی ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔انڈے پھینٹ کر خمیر میں شامل کر یں اور پھر اس کو میدے میں ڈال کر ٹھیک طرح سے گوندیں اور ایک گھنٹہ کے لئے رکھ چھوڑ یں ۔اسی دورن اسی برتن میں گھی ڈال کر چولہے پر رکیں اس میں تمام مصالحہ جات قیمے سمیت ڈال کر بھونیں اور آگ سے اتار لیں ۔پھر گوندھے ہوئے میدے کو بیلنے سے بیل کر روٹی بنا ئیں اوپر قیمے والا آمیزہ لگانے سے پہلے ٹماٹو کیچپ لگا ئیں پھر اوون میں روٹی پکائیں اوپر پنیر کے ٹکڑے ڈالیں اور تھوڑی دیر بعد اوون سے نکال کر پلیٹ میں رکھیں اور کھانے کے لئے پیش کریں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ