اُردو پوائنٹ پکوان

چائنیز لہسن مشروم


یہ ڈش پروٹین سے بھر پور ہے لیکن چکنائی بہت کم ہے جلد تیار ہوتی ہے۔آپ اسے سنیکس کی طرح استعمال کر سکتے ہیں۔ اشیاء: بڑے مشروم 4عدد سبزپیاز 3عددتراشے ہوئے لہسن 1پوتھی کٹی ہوئی اولیسٹر/جھینگے کا ساس 2کھانے کے چمچ پنیرTOFU/ 285گرام باریک کٹا ہوا ابلی ہوئی میٹھی مکئی 200گرام دھو کر صاف کی ہوئی تل کا تیل 2کھانے کے چمچ نمک اور سیاہ مرچ حسب ذائقہ ترکیب: 1۔اوون کو 400Fپر گرم کریں۔مشروم کو اچھی طرح کتر لیں اس میں پیاز،لہسن اور اولیسٹر ساس شامل کر کے مکس کر لیں۔ 2۔اس میں tofuاور میٹھی مکئی نمک اور سیاہ مرچ شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور مشروم کے پیالہ نما خول میں بھر دیں۔ 3۔برش کی مدد سے مشروم کے کناروں پر تل کا تیل لگائیں۔ان کو بیکنگ شیٹ پر رکھیں اور 12سے15منٹ تک بیک کریں گرما گرم پیش کریں۔ غذائیت: توانائی 137کیلوریز چکنائی 5.6گرام جاذب چکنائی 0.85گرام کولسٹرول 0 فائبر 1.96گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ