اُردو پوائنٹ پکوان

کارجیٹ اور اخروٹ کی بریڈ


اشیاء: انڈے 3عدد شکر آدھاکپ سن فلاور اآئل چوتھائی (کپ کا چوتھا حصہ) آٹا ڈیڑھ کپ بیکنگ پاؤڈر 1چائے کا چمچ میٹھا سوڈا 1چائے کا چمچ دار چینی پاؤڈر 1چائے کا چمچ گرم مسالہ آدھا چائے کا چمچ الائچی دانے ڈیڑھ چائے کا چمچ کارجیٹ 1کپ باریک کتری ہوئی اخروٹ ایک چوتھائی (کپ کا چوتھا حصہ) سورج مکھی کے بیج ایک چوتھائی(کپ کا چوتھاحصہ) ترکیب: 1۔اوون کوF ْ350 پر گرم کر لیں ۔ ڈبل روٹی کے ٹن میں بیکنگ پیپر لگائیں ۔ 2۔انڈے اور چینی کو اکٹھا پھینٹیں پھر اس میں تیل شامل کریں۔ 3۔ایک پیالے میں آٹا ،بیکنگ پاؤڈر، میٹھا سوڈا، گرم مسالہ اور دار چینی مکس کریں۔ 4۔سورج مکھی کے بیجوں کے علاوہ تمام اجزاء انڈے کے مکسچر میں ڈال کر ا چھی طرح مکس کر لیں۔ 5۔چمچ کے مدد سے سارے آمیزے کو تیل لگے ٹن میں ڈالیں اور سطح ہموار کر دیں۔اوپر سے سورج مکھی کے بیج چھڑک دیں ۔ 6۔ایک گھنٹہ تک بیک کریں ۔لکڑی کی سلائی کوبریڈ کے اندر تک لے جائیں اگر خشک باہر نکل آئے تو بریڈتیار ہے نکالیں اور سلائس بنا کر پیش کریں۔ غذائیت: توانائی 3073کیلوریز چکنائی 201.98گرام جاذب چکنائی 26.43گرام کولیسٹرول 654.5ملی گرام فائبر 28.62گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ