اُردو پوائنٹ پکوان

کیک ناریل والا


اشیاء: سوجی 250گرام چینی 100گرام مکھن 100گرام انڈے کھانے والا ایک چمچہ بادام کی گری 15گرام پستہ 15گرام ناریل سفید 150گرام بیکنگ والا کاغذ حسب ضرورت ترکیب: ناریل کو ایک گھنٹہ پہلے پانی میں بھگو دیجئے۔ ایک گھنٹہ بعد اسے کدو کش کر لیجئے۔مکھن میں سوجی اور بیکنگ پاؤڈر ملا کر ہاتھوں سے خوب مسل کر یکجان کر لیجئے۔ انڈوں کی سفیدی اور زردی کو الگ الگ برتنوں میں ڈال کر یہاں تک پھینٹئے کہ جھاگ سی بن جائے پھر چینی ڈال کر اتنا پھینٹئے کہ انڈے اور چینی یک جان ہو جائیں۔ کدوکش کیا ہوا ناریل اور سوجی مکھن میں ملا دیجئے اور سل پر باریک پیس لیجئے۔ بادام کی گریاں اور پستہ بھی شامل کر لیجئے اور ان سب کو انڈوں میں ملا کر خوب پھینٹئے۔ سب چیزیں مل جائیں تو ایک کیک والا سانچہ لے کر اس کے اندر چاروں طرف اور پیندے میں پیکنگ والا کاغذ لگائیے اور اس کے اوپر تھوڑا سا مکھن مل دیجئے تاکہ کیک کاغذ کے ساتھ نہ چپکے۔ اس کے بعد تیار کیا ہوا آمیزہ سانچے میں ڈال دیجئے اور سانچے کو اوون تنور یا بھٹی میں رکھ دیجئے۔ آدھے گھنٹے بعد کیک میں سلائی یا کوئی تنکا چبھو کر دیکھئے۔ اگر کوئی چیز سلائی یا تنکے کے ساتھ نہ لگے تو سمجھ لیجئے کہ کیک تیار ہے اور اسے باہرنکال لیجئے۔ اگر سلائی یا تنکے کے ساتھ کچھ لگ جائے تو پانچ منٹ اور کیک کو اوون، تنور یا بھٹی میں رہنے دیجئے اور پانچ منٹ بعد نکال لیجئے۔اگر اوون ، تنور یا بھٹی کی سہولت دستیاب نہ ہو، تو کیک والے سانچے کو ڈھک کر چولہے پر نیچے اور اوپر کوئلے رکھ کر پکائیے۔ آگ دھیمی ہونی چاہیے۔ورنہ کیک جل جائے گا۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ