اُردو پوائنٹ پکوان

کیک مربے والا


اشیاء: میدہ 100گرام چینی 100گرام مکھن 100گرام کشمش 50گرام مربہ گاجر 15گرام مربہ سیب 15گرام مربہ آم 15گرام مربہ پیٹھا 15گرام ونیلا ایسنس چند قطرے بیکنگ پاؤڈر کھانے والا ایک چمچہ انڈے چھ عدد پیکنگ کا کا غذ حسب ضرورت ترکیب: خشک میدے میں بیکنگ پاؤڈر ملا کر اس کو دو تین بار چھان لیجئے۔ انڈوں کی سفیدی اور زردی کو الگ الگ برتنوں میں ڈال کر پھینٹئے یہاں تک کہ جھاگ سی بن جائے۔مکھن میں میدہ اور چینی ملا کر ہاتھوں سے خوب ملئے۔ تینوں چیزیں یک جان ہوجائیں تو انڈوں کی زردی بھی ملا دیجئے۔ کشمش کو دھو کر صاف کرنے کے بعد انڈوں کی سفیدی میں ملا دیجئے اور مربوں کے بھی چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے سفیدی میں ملا لیجئے۔اب ان سب چیزوں کو مکھن اور میدے میں ملا کر خوب پھینٹئے۔ سب چیزیں یک جان ہو جائیں تو ایسنس بھی تین قطرے ڈال دیجئے۔ اب کیک والا سانچہ لے کر اس کے اندر چاروں طرف اور پیندے میں پیکنگ والا کاغذ لگائیے اور اس کے اوپر تھوڑا سا مکھن مل دیجئے تاکہ کیک کا غذ کے ساتھ نہ چپکے۔ اس کے بعد تیار کیا ہوا آمیزہ سانچے میں ڈال دیجئے اور سانچے کو اوون ، تنور یا بھٹی میں رکھ دیجئے۔ آدھے گھنٹے بعد سلائی یا کوئی تنکا چبھو کر دیکھئے۔ اگر کوئی چیز سلائی یا تنکے کے ساتھ نہ لگے تو سمجھ لیجئے کہ کیک تیار ہے اور اسے باہر نکال لیجئے۔ اگر سلائی یا تنکے کے ساتھ کچھ لگ جائے تو پانچ منٹ اور کیک کو اوون تنور یا بھٹی میں رہنے دیجئے اور پانچ منٹ بعد نکال لیجئے۔اگر اوون تنور یا بھٹی کی سہولت دستیاب نہ ہو تو کیک والے سانچے کو ڈھک کر چولہے پر نیچے اور اوپر کوئلے رکھ کر پکائیے۔ آگ دھیمی ہونی چاہیے ورنہ کیک جل جائے گا۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ