اُردو پوائنٹ پکوان

بیکڈ سیخ کباب


اشیاء: قیمہ باریک ایک کلو ادرک لہسن دو چائے کے چمچ کچا پپیتا پسا ہوا دو چائے کے چمچ مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچ نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ پیاز(پسی ہوئی) ڈیڑھ چائے کا چمچ ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) چھ عدد گر م مصالحہ ایک چائے کا چمچ بیسن 1۔2چائے کا چمچ اجوائن پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ گھی دو چائے کے چمچ ترکیب: قیمہ میں تمام چیزیں مکس کر کے آدھا گھنٹے کے لئے رکھ دیں ۔ پھر اس کے کباب سیخ کی طرح بنا کر چکنی ٹرے میں رکھتی جائیں۔ 250فارن ہیٹ سینٹی گریڈ پر 15۔20منٹ بیک کر یں۔ آخر میں کوئلہ کا دم دیں۔ پیاز، ہری مرچ اور لیموں سے گارنش کر یں۔ نان کے ساتھ پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ