اُردو پوائنٹ پکوان

بیکڈ قیمہ


اشیاء: قیمہ آدھ کلو انڈے دو عدد دودھ 200ملی لیٹر (تقریباًتین چھٹانک) پیاز(چوکورایک پیالی) ایک عدد کتری ہوئی مرچ پانچ عدد ہرا دھنیا دو ٹیبل سپون لہسن(پساہوا) ایک ٹیبل سپون ادرک(باریک کٹی ہوئی) ایک ٹی سپون کالی مرچ(پسی ہوئی) آدھا ٹی سپون نمک حسب ذائقہ ڈبل روٹی کے سلائس چار عدد ترکیب: انڈے پھینٹ کر اس میں دودھ ملا دیں۔ ڈبل روٹی کے ٹکڑے ڈال دیں۔ تمام مصالحہ اچھی طرح قیمے میں ملا کر اس میں دودھ انڈے کا آمیزہ بھی ملا دیں۔ اچھی طرح مکس کر کے کیک کے سانچے میں بھر دیں۔ اوون میں درمیانی آنچ پر بیک کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ