اُردو پوائنٹ پکوان

آلو بخارے کے پارسل


اشیاء: سکمڈملک پنیر 115گرام چینی پاؤڈر 1کھانے کا چمچ آلو بخارے 8عدد ٹکڑے کر کے گٹھلی نکال لیں فلو پیسٹری شیٹ 8عدد سن فلارو آئل 1کھانے کا چمچ آئسنگ شوگر چھڑ کنے کیلئے لونگ پاؤڈر آدھا چمچ ترکیب: 1۔اوون کوF ْ425 پر گرم کریں پنیر، چینی اور لونگ کو اچھی طرح مکس کر لیں ۔ 2۔آلو بخاروں میں گٹھلی کی جگہ پنیر کا آمیزہ بھریں اور دو دو ٹکڑوں کو اس طرح جوڑیں کہ مکمل آلو بخار ا نظر آنے لگے ۔ 3۔فلو پیٹری کی شیٹوں کو 16ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔خیال رہے کہ تمام حصوں کی لمبائی اور چوڑائی برابر ہو۔چار چار ٹکڑوں کے درمیان تیل کی باریک سی تہہ لگاکر اس طرح جوڑیں کہ 16کونے بن جائیں ۔ 4۔16تہوں سے4کو رتیار کر لیں ہر کور میں ایک آلو بخارہ رکھیں اور کناروں کو آپس میں چٹکی سے پکڑکر اچھی طرح جوڑ دیں ۔ تمام سبزیوں کو 15۔18منٹ تک بیک کریں جب سنہری براؤن ہو جائیں تو آئسنگ شوگر چھڑک کر پیش کریں۔ غذائیت: توانائی 188کیلوریز چکنائی 1.87گرام جاذب چکنائی 0.27گرام کولیسٹرول 0.29ملی گرام فائبر 2.55گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ