اُردو پوائنٹ پکوان

اخروٹ پڈنگ


اشیاء: اخروٹ کی گری ایک پاؤ دودھ آدھا کپ چینی آدھا کلو کشمش آدھا چھٹانک مکھن آدھا چھٹانک گلاب کا عرق آدھا تولہ انڈے دوعدد کریم تین چمچ ترکیب: اخروٹ کی گری کو چند منٹ بھونئے اور باریک کر لیں۔ اس کے بعد مکھن ڈال کر بھونیں ۔ انڈے کی زردی اور سفید علیحدہ علیحدہ کر لیں۔ انڈے کی زردی اخروٹ والے آمیزے میں ملائیں اب اس مرکب کو دودھ میں ڈال کر پھینٹیں اور پھر انڈوں کی سفیدی ڈال دیں۔ اوون میں پکائیں جب مرکب گاڑھا ہو جائے تو نکال لیں اور ٹھنڈا کر لیں۔ کریم اور گلاب کا عرق ملا دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ