اُردو پوائنٹ پکوان

کدوکباب


اشیاء: کدو آدھ کلو بھنا ہوا بیسن ڈھائی تولہ لونگ ایک ماشہ کالی مرچ ایک ماشہ الائچی ایک ماشہ زیرہ برائے نام جوز پھل بالکل ذرا سا جاوتری برائے نام تیز پات ایک عدد مرچ سرخ حسب ذائقہ پسا ہوا دھنیا ایک تولہ پیاز آدھ پاؤ ادرک ایک گانٹھ ہرا دھنیا حسب ذائقہ پو دینہ حسب ذائقہ ترکیب: کدو لے کر چھلکا اتار لیجئے خیال رہے کہ کدو پکا ہوا نہ ہو اس کے بعد اس کے ٹکڑے کاٹ کر گود لیجئے اور پھر پانی میں لیموں ملا کر بھگو دیجئے ایک گھنٹہ بعد صاف پانی سے ان قتلوں کو دھو لیجئے سب اشیاء کو باریک پیس لیں اور تھوڑا سا دہی اور ایک یا دو انڈے کی سفیدی زردی پھینٹ کر ملا دیجئے پھر بھنے ہوئے چنے کی دال ذراسی پیس کر رکھ لیں۔ چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنا کر کباب کی طرح بنا لیں اور چنے کا آٹا دونوں طرف لگا لگا کر گھی میں احتیاط سے تل لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ