اُردو پوائنٹ پکوان

کدو کی ترکاری


اشیاء: کدو ایک کلو گھی 250گرام لونگ، سیاہ مرچ، دار چینی 10,10گرام عرق لیموں 50گرام نمک، پو دینہ 25,25گرام پیاز 100گرام مرچ سرخ دو چائے کے چمچ ترکیب: پہلے کدو کو چھیل کر قتلے بنائیے۔ اسے لونگ و گھی سے کڑ کڑا کر نکا ل لیجئے پھر پیاز تلیے اور اس گھی میں کدوکے قتلے تلیے اور قدرے پانی اور نمک ملا کر تلیے ۔ جب خوب گل جائے تو گرم مصالحہ اور تلی ہوئی پیاز پیس کر عرق لیموں کے ساتھ ڈالیے اور پو دینہ چھڑک دیجئے ۔ اسی طرح کھیرا ککڑی وغیرہ کی ترکاری بھی پکائی جاتی ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ