اُردو پوائنٹ پکوان

کدو کا حلوہ


اشیاء: حلوہ کدو 500گرام دودھ 500ملی لیٹر چینی 500گرام ناریل کا کدوکش 250گرام گھی 250ملی لیٹر بادام کی گری 50گرام اخروٹ کی گری 25گرام پستہ 20گرام کشمش ایک چمچی دار چینی آدھا انچ کا ٹکڑا جاوتری پسی ہوئی آدھی چٹکی لونگیں دو عدد سبزالائچی چھ عدد بالائی 250گرام کیوڑا ایک بڑا چمچہ ترکیب: کدو کو دھو کر چھیل لیجئے۔ بیج نکال کر کدوکش کر لیجئے۔ ایک کھلے منہ کی دیگچی میں دودھ ابلنے کو رکھ دیجئے اور ساتھ ہی کدو کے لچھے ڈال دیجئے ۔ ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے ۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ کدو کا پانی خشک ہو جائے اور دودھ گاڑھا ہو جائے تو بالائی پھینٹ کر ڈال دیجئے۔ خشک ہونے لگے تو چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ دانہ مرجائے۔ چینی کا پانی خشک ہو نے لگے اور شیرہ گاڑھا ہو جائے تو دارچینی، لونگیں، سبز الائچی، بادام، اخروٹ، پستہ، جاوتری اور گھی ڈال دیجئے اور بھونئے۔ بھننے کی خوشبو آنے لگے اور حلوہ گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر چند منٹ کے لئے دم پر رکھ کر اتار لیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ