اُردو پوائنٹ پکوان

کدو کا حلوہ


اشیاء: حلوہ کدو کلو گھی 100ملی لیٹر چینی 250گرام بادام گری 50گرام پستہ 15گرام چاندی کے ورق حسب پسند ترکیب: حلوہ کدو کو چھیل کر بیج نکال دیجئے اور گودے کے باریک باریک ٹکڑے کاٹ لیجئے۔ ایک دیگچی میں حلوہ کدو کے ٹکڑے اور تھوڑا سا پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر حلوہ کدو کو گلنے دیجئے۔ جب حلوہ کدو گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو گھوٹنے سے حلوہ کدو کو خوب گھوٹ کر نیچے اتار کر رکھ لیجئے۔ اب دوسری دیگچی میں گھی ڈال کر گرم کیجئے اور پکا ہوا حلوہ کدو اس میں ڈال کر بھونئے کفیگر برابر چلاتے رہیے ورنہ حلوہ کدو نیچے لگ جائے گا۔ حلوہ کدو کا رنگ بھن کر سنہری ہو جائے تو چینی ڈال دیجئے اور کفیگر چلاتے رہیے۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے تو بادام کی گریاں چھیل کر اور پستہ ثابت یا کاٹ کر ڈال دیجئے اور بھونئے۔ جب حلوہ کدو گھی چھوڑنے لگے تو نیچے اتار لیجئے اور ٹھنڈا ہونے پر چاندی کے ورق لگا کر تناول فرمائیے۔ گرم گرم بھی کھایا جا سکتا ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ