اُردو پوائنٹ پکوان

کدو کا حلوہ


اشیاء: کدو ایک کلو گھی 350ملی لیٹر چینی 500گرام سبز الائچی کے دانے آدھی چمچی بادام کی گری 50گرام پستہ 20گرام کیوڑا ایک بڑا چمچہ ترکیب: کدو کو چھیل کر بیج نکال لیجئے اور کدوکش کر لیجئے۔ ایک کھلے منہ کے برتن میں گھی کڑ کڑائیے اور اس میں الائچی کے دانے ڈال کر بھون لیجئے۔ پھر کدو کے لچھے ڈال دیجئے اور پتیلے کو بھاری ڈھکنے سے ڈھک دیجئے۔ ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ لچھے گل جائیں تو ان کو گھوٹنے سے گھوٹ لیجئے۔ پھر چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ چینی کا شیرہ بن جائے اور گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے حلوہ گاڑھا ہو جائے۔ ۔ بھننے کی خوشبو آنے لگے تو بادام کی گری ڈال کر بھونئے۔ حلوہ گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے۔ اور چند منٹ کے لیے ڈھکا رہنے دیجئے۔ پھر پلیٹوں میں نکال کر اوپر چاندی کے ورق لگائیے اور اوپر پستہ باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ