اُردو پوائنٹ پکوان

کدو گوشت


اشیاء: مٹن 100گرام کے چھ پیس کدو چھ بڑے ٹکڑے پیاز ایک عدد لہسن ایک عدد ہری مرچ ایک عدد ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا ہلدی پاؤڈر چٹکی بھر گرم مصالحہ پاؤڈر چٹکی بھر دہی کپ تیز پتا ایک عدد خالص تیل ایک کھانے کا چمچ نمک ذائقہ کے لئے ترکیب: دہی کو پھینٹ کر اس میں گوشت اچھی طرح ڈبو دیں اور تقریباََ ایک گھنٹہ تک یونہی پڑا رہنے دیں ۔ پیاز، ادرک، لہسن ،ہلدی اور ہری مرچ کو اکٹھا گرائنڈ کر یں، چاہیں تو ہری مرچ کے بغیر بھی کام چلا سکتے ہیں ۔ ایک برتن میں تیل گرم کر کے اس میں گرائنڈ کئے ہوئے اجزاء کی پیسٹ ڈال دیں۔ جب آپ دیکھیں کہ یہ آمیزہ فرائی ہو چکا ہے تو اس میں گرم مصالحہ پاؤڈر، گوشت ،تیز پتا ڈالیں اور چمچ سے ہلاتے ہوئے پکائیں۔ جب تیل الگ ہو جائے تو گرم پانی شامل کر لیں اور ڈھکن دیکر مزید پکائیں ۔ اس دوران کدوؤں کو چھیل کر اتنا پکائیں کہ وہ نرم ہو جائیں ۔ پھر انھیں چمچ سے ہمورا کر کے پیوری سی تیار کر لیں۔ پھر اس میں پکایا ہوا مٹن ڈال کر مزید پانچ منٹ تک پکنے دیں۔ اس بات کا خیال رہے کہ گاڑھی گریوی موجود ہو۔ ہرے دھنیے سے گارنش کر کے پیش کر یں۔ کدو انتہائی زود ہضم ہو تا ہے اور بدن کو ٹھنڈک اور سکون پہنچاتا ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ