اُردو پوائنٹ پکوان

ایرانی بھرتہ


اشیاء: بینگن آدھا کلو گھی آدھا پاؤ ادرک ایک گرہ کشمش بیس دانے سبز مرچ چھ عدد نمک حسب ذائقہ پیاز کے لچھے آدھا پاؤ دہی آدھا پاؤ انڈے دو عدد ترکیب: پہلے بینگن ابال لیں اور پھر ان کا گودا نکال کر پیس لیں۔ نمک شامل کر دیجئے۔ پھر گھی میں پیاز کے لچھے سرخ کر کے آدھے نکال لیں اور باقی لچھوں میں بینگن کا ابلا ہوا گودا ڈال کر بھونیں۔ ا س کے بعد ادرک کو پیس کر اس کا عرق نکال کر ڈالئے۔ دہی کو کپڑے میں چھان کر ڈالئے۔ کشمش بھی ڈال دیں۔ دو انڈے ابال کر اور چھیل کر ڈال دیں اور جو پیاز سرخ کر کے ڈالی تھی، اس میں ملاکر مسل ڈالیں ۔ پھر اسے بھی بھرتے میں ملا دیں۔ اگر مرچ زیادہ پسند ہو تو سبز مرچ کا ٹ کر ڈال دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ