اُردو پوائنٹ پکوان

گھئے کا رائتہ


اشیاء: گھیا ایک پاؤ گرم مصالحہ حسب ذائقہ(پساہوا) دہی ڈیڑھ پاؤ نمک حسب ذائقہ بالائی آدھا پاؤ سرخ مرچ حسب خواہش ترکیب: مذکورہ بالا اشیاء کے علاوہ ہرا مصالحہ بھی خرید لیں جس میں سبز دھنیا سبز مرچ اور پودینے کے چند پتے شامل ہوں گے ۔ اس کے بعد گھئے کو چھیل کر اچھی طرح سے کدو کش کر لیا جائے اور پھر اس میں د وعدد پیالی پانی ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ تک ہلکی آنچ پر اچھی طرح سے ابال لیا جائے۔ جب گھیا اچھی طرح سے گل جائے تو اتار لیں اور پھوڑلیں۔ اس کے بعد دہی کو خوب اچھی طرح سے پھینٹ لیا جائے اور اس میں تھوڑا سا دودھ اور بالائی ملا کر یک جان کر لیا جائے۔ اس کے بعد اس میں نمک سرخ مرچ گرم مصالحہ اور سبز مصالحہ کاٹ کر باریک کر کے ملا دیا جائے۔ جب نمک ومرچ آپ کی مرضی کے مطابق ہو جائے تو اس میں ابلاہوا گھیا ملا دیا جائے۔ لیجئے گھئے کا نہایت ہی خوش ذائقہ اور چٹخارے سے بھر پور نہاتے ذائقے دار رائتہ تیا رہے ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ