اُردو پوائنٹ پکوان

بھرواں بیگن


اجزاء: بیگن چھوٹے چھے عدد سونف دو چائے کے چمچے میتھی دانہ ایک چائے کا چمچہ ہری مرچ(پسی ہوئی) دو عدد لیموں کا رس دو چائے کے چمچ پیاز(باریک کٹی ہوئی) ایک ثابت دھنیا چار چائے کے چمچ سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ ہلدی ایک چائے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ گھی 125گرام ترکیب: بیگن کو اچھی طرح دھو کر صاف کر لیجئے۔ آپ ہر بیگن کو بیچ میں سے اس طرح دو کر یں کہ بالکل الگ ہو ں ۔ اب ہلکا ہلکا سا چھری کے ذریعہ اندر کی جانب سے گودا نکال دیجئے۔ثابت مصالحے کو توے پر ہلکا ہلکا خشک بھون لیجئے۔ بھنے ہوئے مصالحے کو باریک پیسنے کے بعد اس میں ہلدی ،ہری مرچ، نمک اور لیموں کا رس شامل کر کے گاڑھا پیسٹ بنا لیجئے۔ پیسٹ کو کٹے ہوئے بیگنوں کے اندر بھر کر اسے دھاگے سے باندھ دیجئے۔ تاکہ پکتے وقت مصالحہ باہر نہ نکلے ۔ ایک بڑی پتیلی میں گھی ڈال کر کٹی ہوئی پیاز ہلکی ہلکی سرخ کر لیں۔ آنچ ہلکی کرکے اس میں بیگن ڈال کر ڈھکنا اچھی طرح سے بند کر دیں۔ ہلکی آنچ یا دم پر بیس منٹ یاتیس منٹ تک رہنے دیں۔ لیجئے لذیذبیگن تیار ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ