اُردو پوائنٹ پکوان

بینگن کا سالن


اشیاء: بینگن 250گرام میتھی دو گرام لہسن پانچ گرام سفید زیرہ آدھا چمچہ سرخ مرچیں حسب ضرورت گھی پچاس گرام پیاز 100گرام پسا ہوا خشک دھنیا دو گرام نمک حسب ذائقہ پسی ہوئی کالی مرچیں چھ عدد ترکیب: لہسن پیاز چھیل کر باریک کاٹ لیں۔ بینگن کو پانی میں ابال کر باہر نکالیں اور ٹھنڈا ہونے پر چھلکا اتار یں اور گودا نکال کر الگ رکھ دیں۔ پھر برتن میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں۔ اس میں پیاز براؤن کر کے ، نمک، پسی ہوئی کالی مرچیں، سفید زیرہ اور میتھی ڈال کر مصالحہ بھونیں، چند منٹ بعد لہسن، پسا ہوا خشک دھنیا، ابلے ہوئے بینگن کا گودا اور پسی ہوئی سرخ مرچیں ڈال کر ہلکی آنچ پر بھونیں۔ پندرہ منٹ کے بعد جب گھی مصالحہ چھوڑ دے تو چولہے سے نیچے اتار لیں اور گرم گرم کھانے کے لئے پیش کر یں۔ بہت مزیدار بینگن کا سالن تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ