اُردو پوائنٹ پکوان

شاہی مرغ بادامی


اجزاء: گھی پانچ کھانے کے چمچے بادام (چھلے و کترے ہوئے) 100گرام دھنیا ثابت دو کھانے کے چمچے خشخاش دو کھانے کے چمچے دہی تین کھانے کے چمچے مرغ ایک کلو( آٹھ ٹکڑے کر لیں) پیاز( باریک کتری ہوئی) 225گرام چھوٹی الائچی آٹھ سرخ مرچ(پسی ہوئی) آدھا چائے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ ترکیب: کھانے کے تین چمچے گھی ایک پتیلی میں گرم کر یں۔ مرغ کے چار ٹکڑے اس میں ڈالیں ۔ درمیانی آنچ پر تل کر دونوں طرف سے سرخ کر لیں۔ پھر نکال کر الگ رکھ لیں۔ باقی کے ٹکڑوں کو بھی اسی طرح تل کر نکال لیں۔ پتیلی میں باقی گھی ڈالیں۔ تھوڑا گرم ہونے دیں ۔ اس کے بعد کٹے ہوئے بادام ایک چمچہ تل کرہلکا سرخ کر لیں۔ اب اس میں کترے ہوئے باقی بادام، دھنیا، الائچی اور خشخاش ڈال دیں۔ پانچ منٹ تلیں۔ بادام ہلکے سرخ ہونے چاہیے۔ زیادہ نہیں ۔ اب پسی ہوئی مرچ اور نمک اس میں ڈال کر اچھی طرح چمچہ چلائیں اور پتیلی کو چولہے سے اتار دیں۔ اس آمیزے کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ ٹھنڈا ہو جائے تو بلینڈر میں تھوڑا سا پانی ڈال کر ایک جان کر لیں۔ اس آمیزے کو پتیلی میں دوبارہ ڈالیں اور مرغ کے ٹکڑے بھی اس میں ڈالیں ۔ہلکی آنچ پر اچھی طرح چلائیں ۔ تھوڑ اتھوڑا دہی ڈال کر چلاتے رہیں۔ پتیلی کو اچھی طرح ڈھک دیں اور آنچ ہلکی کر دیں۔ پچاس منٹ تک پکنے دیں۔ یہاں تک کہ گھی چھوٹنے لگے ۔ پھر اس کو پلیٹ میں نکال کر سرخ کیے ہوئے بادام اوپر ڈال دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ