اُردو پوائنٹ پکوان

ویجی ٹیبل سوپ چائنیز


اجزاء: پالک 150گرام کرم کلہ آدھا ہری پیاز دوعدد سلاد ایک گٹھی ہراہ دھنیا آدھ گٹھی تیل ایک چمچ چوزے کی یخنی چھ چمچے سویاساس ایک چمچہ پانی چھ بڑے چمچے نمک حسب ضرورت طریقہ: تمام سبزیوں کو اچھی طرح پانی سے دھو کر تمام حصوں کے ساتھ کاٹ لیں ۔ کسی دیگچی میں پانی اور نمک کے ساتھ سبزیاں ڈال کر جوش دلائیں پندرہ بیس منٹ ابلنے دیں ۔پھر سبزیوں کو کسی باریک کپڑے سے نچوڑ کر پانی نکال لیں ۔دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز اس میں ڈال کر براؤن کریں ۔اور پھر سبزیوں کا پانی اس میں ڈال دیں ۔چار چھ منٹ ابلنے دیں پھر سوپ کو پیاز میں ڈال کر مہمانوں کو پیش کریں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ