اُردو پوائنٹ پکوان

سرخ شملہ مرچ اور لیموں کا سوپ


اشیاء: سرخ شملہ مرچ 4عدد بیج نکال کر باریک کتری ہوئی پیاز 1عدد بڑے سائز میں باریک کترا ہوا زتیون کاتیل 1چائے کا چمچ لہسن 1پوتھی باریک کٹی ہوئی چھوٹی سرخ مرچ 1عدد باریک کٹی ہوئی ٹماٹر کا پیسٹ 3کھانے کے چمچ چکن سٹاک پونے چارکپ لیموں کا رس 1عدد باریک کٹے ہوئے چھلکوں کے ساتھ نمک اور سیاہ مرچ حسب ذائقہ لیموں کا چھلکا باریک کترا ہوا سجانے کیلئے ترکیب: 1۔پیاز اور شملہ مرچوں کو تیل میں برتن ڈھانپ کر 5منٹ تک پکائیں اور برتن کو وقفے وقفے سے ہلاتے رہیں یہاں تل کہ پیاز نرم ہو جائیں۔ 2۔اب اس میں لہسن ٹماٹر کا پیسٹ اور چھوٹی سرخ مرچ ڈال دیں اور آدھا چکن سٹاک شامل کر کے ابالیں۔ تقریباََ 10منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں اور اتار لیں۔ 3۔آمیزے کو ٹھنڈا کر کے بلینڈر کر لیں پھر آمیزے کو واپس دیگچی میں ڈالیں اس میں بقایا چکن اسٹاک ،لیموں کا رس اور حسب ذائقہ کالی مرچ اور نمک شامل کریں۔ 4۔آمیزے کو ایک مرتبہ پھر ابالیں اور گہرے پیالے یا سوپ ڈش میں انڈیل لیں،لیموں کے چھلکوں سے سجائیں اور پیش کریں۔ غذائیت: تواناےئی 87کیلوریز کولیسٹرول 0ملی گرام چکنائی 1.57گرام فائبر 3.40گرام جاذب چکنائی 0.12گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ