اُردو پوائنٹ پکوان

شکرقندی اور خوبانی کا سوپ


اشیاء: شکر قندی 4عدد ابال کر باریک کٹی ہوئیں پیاز 1عدد چھوٹا سائز باریک کتراہوا چکن سٹاک اڑھائی کپ خوبانی 1کپ گٹھلی کے بغیر سنگترے کا رس 1کپ نمک اور سیاہ مرچ حسب ذائقہ ترکیب: 1۔ایک دیگچی میں آدھی پیاز شکر قند ی اسٹاک شامل کر کے ابالیں اورہلکی آنچ پر پکائیں جب خوبانی کچھ نرم ہو جائے تو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں۔ 2۔دوسری دیگچی میں پیاز خوبانی اور سنگترے کا رس ڈالیں اور تقریباََ 15منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب خوبانی کچھ نرم ہو جائے تو بلینڈر میں بلینڈ کر لیں۔ 3۔دونوں آمیزے دوبارہ سے الگ الگ کریں اور حسب ذائقہ نمک اور سیاہ مرچ شامل کریں۔ 4۔اب شکر قندی کے امیزے کو سوپ ڈش میں انڈیلیں اور خوبانی کے امیزے کو چمچ کی مدد سے شکر قندی کے آمیزے کی سطح پر گراتے جائیں۔یہاں تک کہ خوبانی کا آمیزہ شکر قندی کے آمیزے پر سنگ مرمر کے ٹکڑوں کی طرح نظر آنے لگے ۔خیال رہے کہ خوبانی کا آمیزہ شکر قندی کے آمیزے کی نسبت گاڑھا ہو۔ غذائیت: توانائی 135کیلوریز چکنائی 0.51گرام جاذب چکنائی 0.01گرام کولیسٹرول 0 فائبر 4.43گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ