اُردو پوائنٹ پکوان

سبز اور سفید سوپ


اشیاء: یخنی ایک کپ فیوپنگ سوپ ایک کپ دودھ آدھا کپ سیاہ مرچ تین کھانے کے چمچ سبز مٹر کاسوپ ایک ڈبہ نمک ایک چائے کا چمچہ مکئی کا آٹا دو کھانے کے چمچے ترکیب: مٹروں کے سوپ کو ڈبے سے نکال کر اسے سوس پین میں ڈالیں اور آگ پر رکھ دیں۔ اس میں آدھی یخنی اور آدھا نمک ملا دیں اورمکئی کے آدھے آٹے کے ساتھ اس کو گاڑھا کر لیں اور اب دوسرے برتن میں بقایا یخنی، فیوپنگ سوس اور دودھ کو آگ پر جوش دیں۔ بقیہ نمک اس میں ڈال دیں اورمکئی کے آٹے سے اس کو گاڑھا کر لیں۔جب دونوں برتنوں کا مواد گھل رہا ہو۔ اس میں چٹ پٹے مصالحے شامل کر دیں اور ہلائیں اور سبز سوپ کو ایک کھلے پیالے میں انڈیل دیں۔ اب سفید سوپ کو سبز سوپ کے عین درمیان میں ڈال دیں اگر چاہیں تو دونوں سوپ علیحدہ علیحدہ بھی پیش کئے جا سکتے ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ