اُردو پوائنٹ پکوان

گاجر اور سیب کا سوپ


اشیاء: سن فلاور آئل 2کھانے کے چمچ گرم مسالہ پاؤڈر 1کھانے کے چمچ گاجرباریک کٹی ہوئی 500گرام پیاز باریک کٹاہوا 1بڑے سائز میں کچے سیب باریک کٹے ہوئے 1سے2عدد مرغی کی یخنی 750ملی لیٹر نمک اور سیاہ مرچ حسب ذائقہ عام سادہ دہی حسب ذائقہ ترکیب: 1۔کھلے برتن میں تیل کو ہلکا گرم کریں۔پیاز اور گرم مسالہ پاؤڈر شامل کر یں اور 2منٹ بھونیں۔ 2۔اب گاجر اور سیب کے ٹکڑوں کو دیگچی میں ڈال کر بھونیں اس آمیزہ کو تقرباََ15منٹ ہلکی آنچ پر بھونیں اور وقتاََفوقتاََ ہلاتے رہیں۔ 3۔اب اس آمیزے میں آدھی یخنی شامل کر کے بلینڈرکی مدد سے بلینڈکر لیں۔ 4۔آمیزے کو دوبارہ دیگچی میں ڈالیں،بقیایخنی شامل کریں اور ایک مرتبہ پھر ابال لیں۔ 5۔حسب ذائقہ نمک مرچ شامل کریں۔ 6۔سوپ کو پیالے یا گہری پلیٹ میں انڈیلیں گاجر کے ٹکڑوں اور دہی سے سجائیں۔ غذائیت: توانائی 114کیلوریز کولیسٹرول 0.4ملی گرام چکنائی 3.57گرام فائبر 4.99گرام جاذب چکنائی 0.43گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ