اُردو پوائنٹ پکوان

چکن نوڈلز سوپ


اجزاء: چکن سٹاک آدھا کلو چکن کے ٹکڑے (ہڈی کے بغیر) چار عدد نوڈلز ایک پیالی مٹر ایک پیالی دھنیاکی پتیاں حسب ضرورت گاجریں (لمبائی میں کٹی ہوئی) تین عدد سبز پیاز(باریک کٹے ہوئے) تین عدد سبز دھنیا(پسا ہوا) تین کھانے کے چمچ ادرک(پسا ہوا) ڈیڑھ کھانے کا چمچ مرچ اور لہسن کی پیسٹ دو چائے کا چمچ ترکیب: چکن سٹاک ، چکن اور چار پیالی ، پانی سوس پین میں ڈالیں اور تیز آنچ پر ابال لیں۔ پھر آنچ ہلکی کر کے دس منٹ پکائیں۔ چکن نکال کر اس کے ریشے کر لیں اور دوبارہ پین میں ڈالیں۔ نوڈلز، مٹر، گاجریں، سبز پیاز، پسا ہوا دھنیا، ادرک اور چلی پیسٹ ڈال کر اس وقت تک پکائیں۔ جب تک نوڈلز اور سبزیاں گل جائیں۔ پیالے میں سوپ نکال کر دھنیا کی پتیوں سے آراستہ کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ