اُردو پوائنٹ پکوان

چکن کریم سوپ


اشیاء: مکھن چار اونس پیاز ایک (چھوٹی ) مرغی ایک پیالی(چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے سخت ابال لیں) مرغی کی یخنی چھ پیالی دودھ یا کریم ایک پیالی کارن فلور 3/1پیالی نمک چائے کا چمچہ رائی چائے کا چمچہ ترکیب: مکھن گرم کر کے پیاز فرائی کر یں۔ سرخ ہونے پر پیاز نکال کر پھینک دیں۔ اب کارن فلور ڈالیں۔ اس میں نمک اور رائی کو ملا دیں۔ پھر بھون کر مرغی ڈال دیں۔ اب مرغی کی یخنی آہستہ آہستہ ڈالیں تاکہ گٹھلی نہ بنے۔ خوب پکا ئیں۔ گاڑھا ہو جائے تو ایک پیالی دودھ یا کریم ڈالیں اور خوب پکا ئیں۔ یہ سوپ گرم گرم اچھا لگتا ہے۔ کھانے کے وقت اسے پیالوں میں ڈال کر پیش کر یں۔ اس کے ساتھ لال مرچ، زیرہ اور سر کے کی چٹنی بھی رکھتے ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ