اُردو پوائنٹ پکوان

باتھواورنج سوپ


اجزاء: سبزباتھو 250گرام نمک چائے کا چمچ گھر کی بنی نرم پنیر ایک کھانے کا چمچ دودھ 1/3کپ تازہ اورنج جوس ایک کپ کالی مرچ(پسی ہوئی) چائے کا چمچ لیموں کارس نصف لیموں سے حاصل کردہ لیموں کے سلائس سجاوٹ کیلئے چند عدد ترکیب: باتھو کے پتوں کو پانی بدل بدل کر اچھی طرح دھوئیں اور سخت ڈنڈیوں کو الگ کر کے ضائع کر دیں ۔ احتیاط سے کاٹ کر آدھا کپ پانی اور نمک کے ساتھ پانچ منٹ تک پریشر ککر میں پکائیں ۔ پھر اسے ٹھنڈا کر کے گرائنڈ کر یں اور چھان لیں۔ پنیر اور دودھ کو ایک ساتھ گرائنڈ کر یں۔ سوپ اور نج جوس اور کالی مرچ کو جوش دیں اور اس میں پنیر ملا لیں ۔ پھر آمیزے کو چولہے سے ہٹا لیں ۔ لیموں کے جوس کا چھڑ کاؤ کر کے لیموں کے سلائس کے سجاوٹ کے ساتھ گرما گرم پیش کر یں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ