اُردو پوائنٹ پکوان

پالک میکرونی پائی


اجزاء: میکرونی (ابلی ہوئی ) 200گرام پالک (باریک کاٹ لیں ) دو پیالی پیاز(باریک کاٹ لیں) آدھی پیالی ٹماٹو پوری ایک پیالی ٹماٹو سوس دو کھانے کے چمچ مکھن دو کھانے کے چمچ چیز کدوکش کیا ہوا آدھی پیالی کریم 100گرام اجوائن آدھا چائے کا چمچ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ ترکیب: مکھن گرم کر یں اور پیاز فرائی کر یں پھر پالک ڈالکر 5منٹ پکائیں۔ ٹماٹر پوری، سوس، مرچ، پاؤڈر ، نمک اور کالی مرچ ڈال کر پکائیں اور گاڑھا کر لیں پھر اجوائن ڈالیں۔ چیز ڈال کرمکس کر یں۔ بیکنگ ڈش کو چکنا کر یں اور میکرونی ڈالیں۔ پھر اس پر پالک کا آمیزہ ڈالیں۔ پالک کے آمیزے پر کریم اور ایک چائے کا چمچ چیز ڈالیں۔ گرم اوون میں 15منٹ تک پکائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ