اُردو پوائنٹ پکوان

فرنچ پائی


اجزاء: میدہ ایک پیالی ٹھنڈا پانی ایک پیالی نمک آدھا چائے کا چمچ سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ مسٹرڈ پاؤڈر ایک چٹکی فلنگ کے لئے: پالک (ابال کر پیس لیں)دو پیالی پیاز(کترے ہوئے) آدھی پیالی سبز مرچ دو عدد ٹماٹو پوری ایک کھانے کا چمچ نمک حسب ذائقہ تیل دو کھانے کے چمچ چیز سوس ایک پیالی کارن ابلے ہوئے آدھی پیالی ترکیب: میدہ، نمک، کالی مرچ مسٹرڈ اور پانی ملا کر آمیزہ تیار کر یں۔ فرائنگ پین کو چکنا کر یں اور اس میں آدھی پیالی آمیزہ ڈال کر ایک منٹ کے لئے پکائیں۔ چیز سوس کیلئے دو کھانے کے چمچ مکھن گرم کر کے ایک کھانے کا چمچ میدہ فرائی کر یں۔ پھر اس میں آہستہ آہستہ ایک پیالی دودھ ڈالیں اور گاڑھا کر لیں اور کدوکش کیا ہوا دو کھانے کا چمچ پنیر ملائیں۔ تیل گرم کر یں اور پیاز، سبز مرچیں، پالک اور ٹماٹو پوری ملائیں۔ پانی اچھی طرح پکا کر خشک کر لیں۔ ابلے ہوئے کارن ملائیں۔ اور آگ سے ہٹا لیں۔ ہرریسپر میں تھوڑی تھوڑی فلنگ ڈال کر لفافے کی طرح بند کر یں۔ ایک چکنی بیکنگ ڈش میں ترتیب سے رکھیں اور ان کے اورپ چیز سوس ڈال کر 200ڈگری پر 10منٹ کے لئے بیک کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ