اُردو پوائنٹ پکوان

شیفون پائی


بسکٹوں کو مکسر میں چورا کر لیں اور ایک پیالے میں ڈالیں
پگھلا ہوا مکھن اور چینی شامل کر کے اچھی طرح ملا لیں
ایک گول ٹرے میں بھر کر دبائیں اور دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کر یں تاکہ جم جائے
لیموں کے رس اور سنگترے کے جوس کو اکٹھا ملا لیں (اگر زیادہ گاڑھا ہو تو تھوڑا سا پانی ملا کر پتلا کر لیں)
کارن فلور کو چینی کے ساتھ تھوڑے سے جوس کے ساتھ ملا لیں اور گاڑھا پیسٹ بنا لیں
سوس پین میں انڈے کی زردیوں کو کارن فلور کے پیسٹ کے ساتھ ملا لیں اور جوس شامل کر یں
گرم کر یں کہ گاڑھے کسٹرڈ کی شکل بن جائے
چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں
انڈے کی سفیدیوں کو اتنا پھینٹیں کہ بے لچک ہو جائیں اور کسٹرڈ کے مرکب میں شامل کر یں
کسٹرڈ کو بسکٹوں کی اوپری سطح پر انڈیلیں اور پیش کرنے کے وقت تک ریفریجریٹر میں رکھیں
ہر سلائس کو کریم کے ساتھ پیش کر یں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ