اُردو پوائنٹ پکوان

سیاہ انگور کا شربت


صرف گودے دار موٹے کالے انگور لیں
ان کو دھو کر نچوڑ لیں اور کسی کپڑے میں اس طرح دبائیں کہ ان کا جوش (عرق) نکل آئے جو کہ بعد میں کسی دوسرے صاف کپڑے میں سے چھان کر صاف کر لیں یا اسے کسی چھلنی میں سے گزاریں تاکہ اس میں تیرنے والی گندیاں سب صاف ہو جائیں
دانے دار چینی کو اس جوس میں ملا دیں اور دھیمی دھیمی آنچ پر پندرہ منٹ تک پکائیں
پھر اسے گلاب کے عرق میں ڈال دیں اور جب تک کہ شربت کار نگ نہ آئے تب تک ابالنا جاری رکھیں
اسکی ایک تولہ خوراک روزانہ کافی ہے
بدہضمی کا دشمن ہے بھوک لگاتا ہے اور بھوک کو اسکی حد سے زیادہ بڑھنے بھی نہیں دیتا
غرض یہ کہ بڑاہی فائدہ مند ہے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ