اُردو پوائنٹ پکوان

شربت انگور


اشیاء: میٹھے انگور آدھ کلو پانی آدھ کلو چینی تین پاؤ نوٹ: میٹھے انگور کی جگہ انگور کا چھنا ہوا عرق ایک پاؤ کی مقدار میں استعمال کیا جا سکتاہے۔ ترکیب: انگور باریک کپڑے میں دبا کر اور ان کا رس نکال لیں اور چھلکے وغیرہ پھینک دیں۔ ایک دیگچی میں پانی اور چینی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور پکنے دیں۔ ایک دو جوش آجائیں تو انگور کا رس اس میں ڈال دیں اور پکنے دیں چاشنی جب ایک تار ہو جائے تو اتار لیں اور ٹھنڈا ہو نے پر صاف اور خشک بوتل میں بھر لیا جائے۔ یہ شربت گرمی کے موسم میں بہت لذیذ ثابت ہوتا ہے۔ اس کے استعمال سے دل کو سکون اور دماغ کو فرحت حاصل ہوتی ہے۔ اس طریقے سے جامن کا شربت بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ