اُردو پوائنٹ پکوان

اندرسے


اشیاء: چاولوں کا آٹا 250گرام چینی 150گرام گھی 100ملی لیٹر خمیر دو گرام ترکیب: چینی میں 250ملی لیٹر پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب شیرہ گاڑھا ہو جائے تو اتار لیجئے۔جب ذرا ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں چاولوں کا آٹا اور خمیر ملائیے اور چمچے کی مدد سے پھینٹ کر ملائم کر لیجئے۔ جب ملائم ہو جائے تو اسے آدھ گھنٹے کے لئے کسی ٹھنڈی جگہ پر پڑا رہنے دیجئے۔آدھ گھنٹے بعد اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیجئے اور انہیں نہایت احتیاط سے تھوڑا سا پھیلا کر گول گول ٹکیاں سی بنا لیجئے۔فرائی پین یا کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کیجئے اور ہلکی آنچ پر ان ٹکیوں کو تل لیجئے۔ سرخ ہو جائے تو نکال لیجئے۔ لذیذ اور خستہ اندر سے تیار ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

مزید اندرسے بنانے کی تراکیب


اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ