اُردو پوائنٹ پکوان

گردوں کا قورمہ


اشیاء: گردے بارہ عدد پیاز آدھا پاؤ لال مرچ پسی ہوئی تین چھوٹے چمچے لہسن بارہ جوئے گھی آدھی پیالی دہی آدھا پاؤ ادرک ایک چھوٹی گانٹھ نمک حسب ذائقہ ترکیب: گردے دھوکر گھی میں ڈال دیں اور تھوڑی دیر بھون کر پسے ہوئے مصالحے بھی شامل کر دیں۔ تھوڑا اور بھون کر دہی بھی ڈال دیں۔ پھر ایک پیالی پانی ڈال کر دیگچی کو ڈھک دیں تاکہ گردے گل جائیں اور دہی کی بومر جائے۔ جب پانی خشک ہو جائے تو خوب بھوننے کے بعد تھوڑا سا شوربہ رکھ کر دم پر رکھ دیں پھر اتارلیں۔ اور دستر خوان کی زینت بنائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ